ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پُروقار تقریب کا انعقاد

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر عہدیدار لو ہوئی چی نے یوم دفاع و شہداء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں چین کے سینئر سول اور فوجی حکام، سفارت کاروں اورپاکستانی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔  

پاکستانی سفارتخانہ میں تعینات دفاعی اتاشی نے وطنِ عزیز کے دفاع و تحفظ کیلئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستانی سفارتخانہ میں تعینات قائم مقام ناظم الامور اعزاز خان نے شہدائے پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں