ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی فیصلے پر ڈٹ گئی، سیاسی اور کور کمیٹی کا کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی، سیاسی اور کور کمیٹی نے کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی نے رات گئے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے  لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا۔

 رات گئے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نےحکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی، بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ لانگ مارچ سے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف وفاق ممکنہ طور اقدام اٹھا سکتا ہے۔

سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز  دی گئی، تاہم وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ  کرتے ہوئے اجلاس میں موقف اپنایا کہ لانگ مارچ بانی چیئرمین ہی ملتوی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلٰی  سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں