ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں شاپنگ مال پر حملے کی بڑی سازش ناکام، ایف بی آئی نے نوعمر ملزم کو دبوچ لیا

اہم کارروائی، ایف بی آئی نے ملزم کو گرفتار کر لیا، دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔

October 8, 2026 · اہم خبریں

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا لوگو اور کارروائی کا منظر

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا لوگو اور کارروائی کا منظر

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے مینیسوٹا کے 18 سالہ نوجوان شیخ دون عبداللہی محمود کو مال آف امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق نوجوان نے اپنی اس منصوبہ بندی سے متعلق ایک شخص کو بتایا جو دراصل ایف بی آئی کا مخبر تھا اور وہ نوجوان سے اسلحہ بیچنے والے کے بھیس میں ملا تھا۔

دستاویزات کے مطابق نوجوان نے انڈر کور ایجنٹ کو بتایا کہ وہ مال آف امریکا میں 30 سے 60 افراد کو قتل کرنا چاہتا ہے کیونکہ مال کے مالکان یہودی ہیں۔ ملزم نے کہا کہ وہ وہاں آنے والے غیر مسلموں کو نشانہ بنائے گا۔ حملے کے منصوبہ ساز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایف بی آئی کے خفیہ اہلکار سے ایک اے کے 47 رائفل، 4 میگزین اور تقریباً 200 گولیاں خریدیں۔ یہ سامان مبینہ طور پر 600 ڈالر میں فراہم کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے بقول نوجوان نے پہلے بیرون ملک جاکر الشباب میں شامل ہوکر لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور ناکامی کی صورت میں امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کی بات کی تھی۔ بعد ازاں اس نے داعش میں بھی شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ محمود نے مبینہ طور پر حملے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی جب مال آف امریکا میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہونا تھی۔

دوسری جانب ایک الگ سائبر سکیورٹی واقعے میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر ہونے والے ایک بڑے سائبر حملے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے، اور اس سلسلے میں ایک نو عمر ہیکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایف بی آئی پر حملے کے الزام میں اردن میں ایک نوعمر ہیکر سیف الدین خضر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیف الدین خضر نامی نوجوان پر بدنام زمانہ ہیکنگ گروہ شائنی ہنٹرز کے اہم ارکان میں شامل ہونے کا شبہ ہے، جس نے ادارے کی ویب سائٹ سے حساس ڈیٹا چرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں