ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خارجی ہلاک

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا

October 9, 2026 · اہم خبریں, قومی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خارجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خارجی ہلاک

پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے افراد کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عزمِ استحکام کے تحت جاری آپریشنز کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں