ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو کے نانا نے ذاتی مفادات کے لیے ’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کا نعرہ لگایا جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا۔

پشاور کے کوہاٹی گیٹ پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے عوام نے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر پختونوں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی۔

سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے والد خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہراتے ہوئے بلاول بھٹو اور ان کے نانا پر بھی تنقید کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پشاور میں کبوتر چوک، رنگ روڈ پہنچ گیا جہاں کارکنوں کو شام 7 بج کر 30 منٹ تک پہنچنے کا وقت دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں