ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی مطالبات پورے ہونے پر لانگ مارچ ختم کرنے کو راضی تھی، مولانا فضل الرحمٰن

صبح ساڑھے 10 بجے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے انھیں کال کر کے بتایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگا رہی ہے، پریس کانفرنس

October 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انھیں پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں وہ اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کو تیار ہیں۔

اتوار کو پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے قائدین سے پوچھا تھا کہ ’آپ لانگ مارچ ختم کرنے پر آمادہ ہیں کہ نہیں، جس پر مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق انھیں بتایا گیا کہ ’اگر مطالبات مان لیے جائیں تو ہم لانگ مارچ ختم کرنے کو تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق انھوں نے اتوار کی صبح فجر کی نماز کے وقت وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور صبح چھ بجے ان سے ملاقات کے لیے چلے گئے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انھیں بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات بھی کروائی جائے گی اور ان کا علاج بھی کروایا جائے گا۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انھیں کہا تھا کہ وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’کسی نتیجے پر‘ پہنچ جائیں گے۔

ان کے بقول وہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد واپس آئے اور پھر صبح ساڑھے 9 بجے انھیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم ’سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کریں گے تاکہ منظوری لی جا سکے۔

تاہم مولانہ فضل الرحمٰن کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے انھیں کال کر کے بتایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں