ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

دفاعی تعاون، تزویراتی شراکت داری اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 14, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، تزویراتی شراکت داری اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی دہرایا۔

ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں