ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سختی کی گئی نہ ہتھکڑی پہنائی گئی ، سہیل آفریدی کی گرفتاری کی تفصیل سامنے آگئی

اسپیکر بابر سلیم سواتی کو اسپیکر ہاؤس سے حراست میں لیا گیا ، جہاں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود تھے

October 14, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کی تفصیل پہلی بار سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان کے آفس سے حراست میں لیا گیا۔اس موقع پر پولیس افسر اور اہلکار 45 منٹ تک ان کے کمرے میں موجود رہے۔

پولیس افسر نے سوال کیا کہ آپ لانگ مارچ کہاں تک لے جانا چاہتے تھے؟ اس پر وزیراعلی نے کہا کہ اسلام آباد تک جاننے کا ارادہ تھا۔

بعد ازاں معزول وزیراعلیٰ کو احترام کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا۔دوسری طرف اسپیکر بابر سلیم سواتی کو اسپیکر ہاؤس سے حراست میں لیا گیا جہاں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود تھے، جو پہلے ہی ایک مقدمے میں سزا یافتہ اور مطلوب تھے۔ انہیں بھی پولیس نے اپنی حراست میں لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں