ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیس ایکس کے راکٹ لانچ کے بعد آسمان پر بننے والا دلکش نظارہ

امریکا کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کے کارگو مشن CRS-35 کی 13 اکتوبر کی صبح روانگی کے دوران آسمان پر ایک دلکش منظر دیکھنے میں آیا، جب راکٹ سے خارج ہونے والے دھوئیں کے بادل سورج کی روشنی میں چمک اٹھے اور ان کی شکل ایک دیوہیکل جیلی فش جیسی دکھائی دینے لگی۔

اسپیس ایکس کے اس مشن کی لانچنگ کے دوران راکٹ کے اخراج سے بننے والے بادلوں پر جب سورج کی روشنی پڑی تو وہ روشن ہوگئے، جس کے نتیجے میں آسمان پر ایک منفرد اور غیر معمولی منظر تشکیل پایا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماہرین کے مطابق اس طرح کا نظارہ اس وقت بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے جب کوئی راکٹ غروبِ آفتاب کے قریب لانچ کیا جائے۔ اس دوران زمین پر اندھیرا چھانے لگتا ہے لیکن بلندی پر موجود راکٹ کے اخراج کے بادلوں پر سورج کی روشنی پڑتی رہتی ہے، جس سے وہ چمکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ قدرتی روشنی اور راکٹ کے اخراج کا امتزاج آسمان پر جیلی فش جیسی حیرت انگیز شکل پیدا کرتا ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک منفرد بصری تجربہ بن جاتا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ناسا نے اس دلکش اور حیرت انگیز نظارے کی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، جن میں راکٹ کے اخراج سے بننے والے روشن بادلوں کی جیلی فش جیسی منفرد شکل نمایاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں