اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، گورنر خایبر پختونخو
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گِرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ’واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔‘
پی ایم آفس کے بیان کے مطابق گورنر خایبر پختونخو فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نے ’واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔‘