متفقہ بیان میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی کمپنی سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حوثی حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
سعودی عرب کے حق میں سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، تمام ارکان کا متفقہ بیان جاری
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے حقِ دفاع کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے تمام 15 ارکان نے متفقہ بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
متفقہ بیان میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی کمپنی سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حوثی حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیان میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کونسل نے حوثیوں کو اسلحہ، مالی وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔