ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی ف اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پر برس پڑی

25 کروڑ روپے دیکر اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے کا محمود اچکزئی کا الزام مسترد

October 16, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے 25 کروڑ روپے دے کر اسمبلی نشستیں حاصل کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا: “مجھے محمود خان اچکزئی کے ان الزامات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہماری پوری پارٹی کے پاس ملا کر بھی 25 کروڑ روپے موجود نہیں ہیں۔”

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا یہ مزاج اور روایت ہی نہیں رہی کہ وہ پیسے دے کر یا رشوت کے ذریعے نشستیں حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کبھی کسی کو پیسے نہیں دیے۔

محمود خان اچکزئی کے متضاد رویے کو نشانہ بناتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمٰن کو اپنا بڑا بھائی کہتے ہیں اور دوسری طرف ہماری پارٹی پر 25 کروڑ روپے رشوت دینے کا سنگین اور من گھڑت الزام بھی عائد کرتے ہیں، جو ان کے اپنے بظاہر احترام کے دعووں کے منافی ہے۔

جے یو آئی (ف) نے واضح کیا ہے کہ پارٹی اپنی سیاسی جدوجہد اور اصولوں پر قائم ہے اور اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے اس کی ساخ کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں