ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی آر ٹی پشاور کے لیے 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل، مجموعی تعداد 296 ہوگئی

بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں۔

ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں، جبکہ آج مزید 27 بسوں کی آمد کے بعد تمام نئی بسوں کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کی شمولیت سے بی آر ٹی پشاور میں مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ بسوں کی تعداد بڑھنے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھیں گے۔ نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی پشاور کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔

ٹرانس پشاور نے سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیوز کو گمراہ کن انداز میں پیش کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی بسیں پشاور سے باہر نہیں لے جائی جا رہی تھیں بلکہ انہیں پشاور لایا جا رہا تھا۔

ادارے کے مطابق تمام 52 نئی بسوں کی پشاور آمد سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں