انسداد دہشت گردی عدالت کا خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے خالد خورشید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی رہنما خالد خورشید کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں