ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، مسعود پزشکیان

مکہ دفاعی اتحاد اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

October 18, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، مسعود پزشکیان

ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی اس عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ انہیں تاحال مکہ معاہدے کے تحت کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں، تاہم ان کے نزدیک یہ معاہدہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایرانی صدر کے اس بیان کو خطے میں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں