واٹس ایپ کن فیچرز پر کام کر رہا ہے؟ صارفین کیلیے اہم خبر آگئی

(18 اکتوبر 2026): مقبول مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کچھ ایسے فیچرز پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین کا تجربہ مزید اچھا ہوگا، اہم تبدیلیاں سے ان کیلیے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اسٹیکرز میں آڈیو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے صارفین اپنے بنائے ہوئے کسی بھی اسٹیکر میں اپنی مرضی کا آڈیو شامل کر سکیں گے۔ اسی طرح، میسج لکھنے والے باکس کی شکل میں بھی کچھ تبدیلی لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ساؤنڈ اسٹیکرز

واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن v2.26.41.11 میں ایسے فیچر کے شواہد ملے ہیں جو اسٹیکرز میں آواز شامل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جب کسی تصویر سے نیا اسٹیکر بنایا جائے گا تو صارفین کو اسکرین کے دائیں جانب ٹول بار میں ساؤنڈ ویو کا آئیکن نظر آئے گا۔ اس آپشن کو منتخب کرنے پر صارف کو اپنے اسٹیکر میں آواز شامل کرنے کا کہا جائے گا۔ وہ اپنی آواز ریکارڈ کر کے یا اپنے فون کی میموری سے کوئی آڈیو فائل استعمال کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ آڈیو زیادہ سے زیادہ 10 سیکنڈ تک محدود ہوگی۔

دیگر نئے فیچرز

واٹس ایپ آخر کار صارفین کو اسٹیکر بناتے وقت خود بخود بننے والے آؤٹ لائن کو ہٹانے کی اجازت دینے پر بھی کام کر رہا ہے، اسٹیکر بنانے والے ٹول بار میں آؤٹ لائن کو آن یا آف کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

ایک اور چھوٹی تبدیلی جو دیکھی گئی وہ میسج کمپوزیشن باکس کا نیا ڈیزائن ہے۔ واٹس ایپ 2 لائنوں والے کمپوزیشن باکس پر تجربہ کر رہا ہے جس میں اٹیچمنٹس، جی آئی ایف، اسٹیکرز اور تصاویر جیسے فیچرز نیچے والی لائن پر منتقل ہو جائیں گے، جبکہ میسج پہلی لائن پر ٹائپ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں