پہلا پاکستانی خلا باز خلائی مشن پر کب روانہ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

نارووال (18 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پہلے پاکستانی خلا باز کی خلائی مشن پر روانگی کی تاریخ بتا دی۔

ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا میں جائے گا، اس حوالے سے دوست ملک چین ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے، سال 2035 تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مرکز سے روانہ ہوگا، چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا، خلائی ٹیکنالوجی زراعت، مواصلات اور سلامتی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں یونیورسٹی آف نارووال کی پہلی پوزیشن رہی۔ اس پر احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کریں گے، قرآن انسان کو کائنات کی تخلیق پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے، پاکستان کے نوجوان علم اور تحقیق کے ذریعے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں