چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں روانہ کردئیے

بیجنگ: چین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں روانہ کر دئیے، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں۔

کے مطابق یاؤگان 53 گروپ کے سیٹلائٹس 7 تا 9 اور یاؤگان 56 گروپ کے سیٹلائٹس 19 تا 21 کو بیجنگ وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 3 بجکر 25 منٹ پر لانگ مارچ 4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات کی روک تھام و نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 673 واں مشن تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں