جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں عوامی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا: سیف اللہ میر

سری نگر/ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سیف اللہ میر نے منگل کو جموں و کشمیر حکومت میں کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد پارٹی قیادت اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام اضلاع میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی کابینہ میں شامل کیے گئے چار اراکین اسمبلی میں سے ایک سیف اللہ میر نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے کام کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ میر نے کہا، ’’میں جموں و کشمیر کے ہر ضلع کے لیے کام کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وزارت کی ذمہ داری ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ ہم پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘‘
واضح رہے کہ سیف اللہ میر کے علاوہ علی محمد ساگر، شمیمہ فردوس اور الطاف احمد کالو کو بھی عمر عبداللہ کی قیادت والی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں