موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر کے سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی ہے۔موڈیز کی جانب سے عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز اور ڈیفالٹ رسک کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کم کی گئی، موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے مزید پڑھیں
زمرہ: کاروبار
پاکستان کی برطانیہ کے ساتھ تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے میں تعاون کریں گے۔ مئیر یاسر اقبال
لنکاشائر کاؤنٹی کی مقامی حکومت پینڈل کے مئیر یاسر اقبال نے کہا کہ وہ پاکستان کی برطانیہ کے تجارت و برآمدات کو مزید بہتر کرنے کیلئے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا مزید پڑھیں
خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2720 روپے تک فروخت ہونے لگا
ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کےاعدادوشمارجاری کردئیے،جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار720 روپے تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ مہنگا آٹا خضدار میں مل رہا ہے جہاں 20 کلو مزید پڑھیں
آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی، اجمل بلوچ
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی۔ راولپنڈی سے جاری اپنے بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی۔ اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ کوئی شک مزید پڑھیں
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا یکم مارچ سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن نے یکم مارچ سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔یکم مارچ سے خالص دودھ کی قیمت 220روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ اسلام آباد ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس اتوار کے روز مزید پڑھیں
آئی ٹی برآمدات کو 10ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے، احسن بختاوری
ملک کی بہتر سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کے طور پر فروغ دینے کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزکا بہتر فروغ اشد ضروری ہے، اور اگر حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دے تو اس شعبے کی برآمدت کو کم از کم 10 ارب ڈالر سالانہ تک مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کا نوشہرہ میں غیر قانونی مائننگ کا نوٹس
خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے ضلع نوشہرہ میں غیر قانونی مائننگ کا نوٹس لے لیا۔ غیر قانونی مائننگ روکنے کے لئے ڈی جی معدنیات کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزیر صحت، ٹیکنالوجی و ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک اور معدنیات کے صوبائی وزیر حاجی غفران نے غیر قانونی مائننگ پر سخت برہمی کا مزید پڑھیں
ایس ای سی پی کا ڈیجیٹلائزیشن پروگرام پر موضوعاتی ورکشاپ کا انعقاد
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کمپنی کی رجسٹریشن ،فائلنگ اور کمپلائنس کے لیے ری ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل ریگولیٹری پروسیسز کے نمونے کو دکھانے کے لیے ایک موضوعاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام، “لیڈنگ ایفیشنسی تھرو آٹومیشن پرویس(لیپ) “کے تحت ایس ای سی پی نے مزید پڑھیں
حکومت خواتین کو معاشی طور پربااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ شا ہرہ شاہد
خواتین پاکستان کی کل آبادی کا 51 فیصد ہیں جن کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لہذا حکومت ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کے کردار کو بڑھانے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت اطلاعات و نشریات کی وفاقی سیکرٹری محترمہ شاہرہ شاہد نے مزید پڑھیں
فیصل بینک کے منافع میں 67 فیصد اضافہ
ایف بی ایل کی بیلنس شیٹ اب 1 ٹریلین (ایک ہزار 1000 ارب ) روپے کا سنگِ میل عبور کر چکی ہے اور قبل از ٹیکس منافع 67 فیصد اضافے کے ساتھ 22.4 ارب روپے ہے۔بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 فروری 2023، کو منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں بینک کے مالیاتی گوشوارے مزید پڑھیں