روس کا یک طرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ہم لوہانسک اور دونیسک کے معاملے میں طرفین سے عالمی قوانین کے احترام کی امید کرتے ہیں۔ صدر نے کونگو جمہوریہ سے سنیگال روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔ صدر نے کہا کہ  ترکی، روس اور یوکرین  تنازعے کے پر امن مزید پڑھیں

ترکی  نصب شدہ قابل تجدید توانائی میں  دنیا میں 12 ویں اور یورپ میں 5 ویں نمبر پر: فاتح دونمیز

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی  نصب شدہ قابل تجدید توانائی میں  دنیا میں 12 ویں اور یورپ میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔ دارالحکومت انقرہ میں "قابل تجدید توانائی ایسوسی ایشنز کے مینیجرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عالمی مزید پڑھیں

روس: ہم، تسلیم کردہ جمہوریتوں کو ان کی سرحدوں کے اندر تسلیم کریں گے

روس نے کہا ہے کہ ہم دونباس میں تسلیم کردہ جمہوریتوں کو ان کی سرحدوں کے اندر تسلیم کریں گے۔ روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں روس کے، یوکرائن کے مشرق میں روسی حامی علیحدگی پسند جمہوریتوں کو تسلیم کرنے کے، فیصلے مزید پڑھیں

سینیگال میں ترک چانسلری دفتر کی عمارت کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھوں

افریقہ کے دورے کی ایک کڑی  کے طور پر سینیگال میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکار میں ترک سفارت خانے کی چانسری عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب  سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں سینیگال کے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے ترک کمپنیوں کے مزید پڑھیں

خان صاحب پیکا آرڈیننس فوری واپس لیں، ورنہ میڈیا کے غیض وغضب کا انتظار کریں: کامران خان کی وارننگ

سینئر اینکر کامران خان نے وزیراعظم سے پیکا ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں دھمکی دی ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر میڈیا کے غیض وغضب کا انتظار کریں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران مزید پڑھیں

2021ء میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، ہیومن رائٹس آبزرو کی رپورٹ جاری

ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے) کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں 2021ء میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر مشتمل ہیومن رائٹس آبزرو کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ہیومن رائٹس آبزرو کی رپورٹ میں مذہبی اقلیتوں پر اثر انداز ہونے والے مزید پڑھیں

جنرل اختر کے پاس پہننے کیلئے صرف چند جوڑے تھے، صاحبزادوں نے ہوٹلوں میں برتن دھوئے، ہارون الرشید کی تحقیق

سینئر صحافی ہارون رشید نے پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمان کیخلاف سوئس سیکرٹس میں واضح حقائق کو ہی غلط قرار دیدیا ہے۔ 92 نیوز چینل کے ایک پروگرام میں ہارون الرشید نے کہا کہ مرحوم جنرل اختر عبدالرحمان کے چالیس سالہ کیریئر میں کبھی ان پر کوئی الزام مزید پڑھیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے پیکا آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے رضوان قاضی نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت مزید پڑھیں

تمام گھر مسمار،کھانے پینے کے بندوبست کے بغیر 15 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ضلع خیبر واپس بھیجنے کا فیصلہ

فاٹا کی ترقی کے لئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے حکام نے کہا کہ ضلع خیبر میں امن وامان قائم ہوگیا ہے اور اب 15 ہزار متاثرہ خاندانوں کو واپس اپنے گھروں کو بھیجا جائے گا۔ پاک فوج کے حکام کے مطابق کل 15 ہزار مزید پڑھیں

اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کردیا

کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کی ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے کیونکہ اس جماعت نے میرا برا حال کر دیا ہے۔ یہ بڑی خبر اینکرپرسن فریحہ ادریس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتائی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید پڑھیں