پاک سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں بلیدا کے قریب انجیرکا رینج کے علاقے میں دہشت مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کے خلاف نازیبا گفتگو، مسلم لیگ (ن) کی گرفتار کارکن کی حمایت

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے گرفتاری کے ایک دن بعد ایک سوشل میڈیا کارکن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2 روز قبل مزید پڑھیں

ای سی پی کا فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے 9 مارچ کو انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو مزید پڑھیں

مراد سعید کی درخواست پرصحافی گرفتار،ایڈیشنل سیشن جج کاعدالت پیش کرنےکاحکم

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک اورصحافی محسن بیگ کو گرفتارکرلیا۔محسن بیگ کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم  ونگ نے پولیس کے ہمراہ ان کےگھرپرچھاپہ مارکرگرفتار کیا۔ محسن بیگ کے بیٹے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محسن بیگ نے سوال کیا کہ کس وجہ سے گرفتار کیا مزید پڑھیں

حکومت کیخلاف محاذ گرم، جہانگیر ترین گروپ کے بیشتر ارکان میدان میں آنے کو تیار

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بیشتر اراکین مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر حکومت کیخلاف میدان میں اترنے کو تیار ہو چکے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز عون چودھری کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے پر جہانگیر ترین کو حتمی فیصلے کا مزید پڑھیں

آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے، وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا: مریم نواز

مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں، جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور ان کو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزید پڑھیں

عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر نو بجے درج ہوئی۔ مزید پڑھیں

مریم نواز کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ایف آئی اے میں درخواست دیدی گئی

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں مریم نواز کے خلاف درخواست دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف سوشکل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن صابر ہاشمی کو پولیس نے گرفتار مزید پڑھیں

پشاور ریڈیو سٹیشن میں اخلاق باختہ ڈانس، نیا دور کی خبر پر ایکشن، ڈپٹی کنٹرولر کا تبادلہ کردیا گیا

اعلیٰ حکام نے نیا دور کی خبر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پشاور ریڈیو سٹیشن کی ڈپٹی کنٹرولر عفت جبار کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کا تبادلہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر پشاور سٹیشن میں منعقد ہونے والی تقریب میں اخلاق باختہ ڈانس کروایا گیا مزید پڑھیں