@2021 – All Right Reserved. Designed
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر کے نام مزید پڑھیں
اسرائیلی پولیس کی جارحیت بدستور جاری
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس کے شیخ جراح محلے میں اپنے اپنے مکانات سے جبری طور پر باہر نکالنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنے والے محلے کے مکینوں اور ان کی حمایت میں آنے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مزید پڑھیں
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 21.06.2021
۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہےکہ ہم ترکی کے ساتھ ایک نئے مہاجر سمجھوتے کے حق میں ہیں۔ ۔۔۔ بِلڈ:کورونا وائرس کے بارے میں نئی تحقیقات نے ثابت کر دیا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ سیاسی حفاظتی تدابیر کے لئے ایک سہارا قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مزید پڑھیں
ترکی کے ساتھ مہاجرین نقل مکانی مطابقت کی تجدید ہونی چاہیے، جرمن وزیر خارجہ
جرمن وزیر ِ خارجہ ہیکو ماس نے یورپی یونین اور ترکی کے مابین نقل مکانی مطابقت کی تجدید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماس نے روزنامہ ویلٹ سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہمیں ترکی کے ساتھ مائیگریشن کے معاملے میں باہمی تعاون کو اپ ڈیٹ کرنا ہو گا ، حکومتِ ترکی کے ساتھ در مزید پڑھیں
افغانستان: مزید 4 تحصیلوں پر طالبان کا قبضہ
افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ اور بلغان میں طالبان نے 4 تحصیلوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔ بلخ ضلعی اسمبلی کے ممبر سیّد عبداللہ منصور نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے بلخ کی تحصیلوں دولت آباد، شولگیرے اور کشندہ پر بیک وقت حملے کئے جن کے نتیجے مزید پڑھیں
امریکہ: اگر چین نے اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا
امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے کووِڈ۔19 وباء کا سبب بننے والے وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقیقی تحقیق کی اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق سولیوان نے کہا مزید پڑھیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں داخلے کے لئے نیا شناختی کارڈ
ترک شہری 30 جون سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ جانے کے لئے نیا شناختی کارڈ استعمال کریں گے۔ استنبول پولیس ڈائیریکٹریٹ کے شعبہ ائیر پورٹ سے موصول معلومات کے مطابق 30 جون سے ترک شہریوں کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں داخلے کا سلسلہ 30 بند ہو جائے گا۔ مذکورہ تاریخ کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مزید پڑھیں
ایران پر امریکی پابندیاں عنقریب ہٹا دی جائینگی، صدر ایران
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر امریکی پابندیا ں عنقریب ہٹا دی جائینگی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بعض تجارتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کرنے والے روحانی نے امریکی پابندیوں کے بارے میں بیانات دیے۔ روحانی نے بتایا کہ امریکی وزارت ِ خزانہ مزید پڑھیں
مالی: فرانسیسی فوجیوں پر بم حملہ، کثیر تعداد میں فوجی زخمی
مالی میں موجود فرانسیسی فوجیوں پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بم سے مسلح گاڑی نے برخانے آپریشن کے دائرہ کار میں ٹمبکٹو کے علاقے میں موجود فرانسیسی فوجیوں کو ہدف بنایا۔ حملے میں کثیر تعداد میں مزید پڑھیں