ایگزیکٹیو سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت نہ کریں: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان میں مبینہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا ہے کہ ایگزیکٹیو سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت نہ کریں۔ چیف جسٹس یا جج پر الزامات لگا کر ان کے اختیارات کم نہیں کیے مزید پڑھیں

ابراہیم قالن کو قومی خفیہ سروس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

ابراہیم قالن کو قومی خفیہ سروس کا سربراہ  مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدارتی محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق "صدر رجب ط یب ایردوان نے  حقان فیدان  سے خالی ہونے  والے  عہدے پر اپنے ترجمان ابراہیم قالن کی تقرری کی ہے ۔”  

ایران کو جوہری اسلحہ بنانے کی اجازت نہیں ملے گی:بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے امریکی عزم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر ایران سفارت کاری کا راستہ ترک مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دیں، رواں ماہ معاہدہ ہو جائے گا: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ ہو جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اب بھی بہت مزید پڑھیں

پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی

پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد مزید پڑھیں

رف کوہن 5 جولائی کو دارالحکومت انقرہ میں کنسرٹ کریں گی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2013 میں ریکارڈ ہونے والے اپنے پہلے البم کے بعد اپنی اصلی موسیقی اور ہٹ گانوں سے سامعین کی داد حاصل کرنے والے رف کوہن 5 جولائی کو دارالحکومت انقرہ میں موسیقی کے شائقین سے  ملے گی۔ اسرائیلی فنکارہ، جو ترکیہ اور عالمی میوزک چارٹ میں سرفہرست ہیں اور ترکیہ مزید پڑھیں

بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے میں توسیع کا امکان معدوم ہے، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا کہ بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے میں توسیع کا امکان نہیں دیکھتے۔ دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں، سرگئی ورشینن نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں دستخط کیے گئے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے اور اسے ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ مزید پڑھیں

تارکین وطن کو زبردستی ان ممالک میں نہیں بھیجا جا سکتا: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے شام اور افغانستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر تارکین وطن کو زبردستی ان ممالک میں نہیں بھیجا جا سکتا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے مزید پڑھیں

‘آرمی چیف کا 4 روزہ فارمیشن کمانڈرز اجلاس بلانا غیر معمولی بات ہے’

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس بلا لیا ہے اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ یہ اجلاس 4 روزہ ہے۔ اس میں لیفٹیننٹ جنرلز سمیت برگیڈیئرز بھی شامل ہوں گے۔ نظر آ رہا ہے اس کے بعد پاکستان کی فوج کوئی اہم شفٹ لے گی، وہ چاہے نیشنل مزید پڑھیں

ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے بھارت کے لئے تعزیتی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بھارت کے صوبہ اڈیشا میں ٹرین  حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں، بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ "میں،  بھارت کے صوبہ اڈیشا میں ٹرین مزید پڑھیں