جنوبی کوریا نے " نوری" نامی راکٹ خلا میں بھیج دیا

 جنوبی کوریا  نے آَٹھ مواصلاتی سیاروں کو محور میں بھیجنے کے لیے اپنا پہلا مقامی راکٹ نوری خلا  کے لیے روانہ کر دیا ہے۔  جنوبی کوریائی ہوا بازی و خلائی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے مطابق، KSLV-II نامی  دو سو ٹن وزنی یہ راکٹ ملک کے جنوبی ساحلی قصبے گو ہیون کے نارو خلائی مرکز سے مقامی وقت کے مزید پڑھیں

ترک آبدوز "خضر رئیس" پانی میں اتر گئی

 ترک  امور دفاع نے  اپنے  ایک جدید منصوبے کے تحت  خضر رئیس نامی  آبدوز پانی میں اتار دی ہے۔ امور دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نئی قسم کی آبدوز کے منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی  دوسری  آبدوز گزشتہ روز سمندر میں اتار دی گئی ہے  جو کہ ترک بحریہ کی زیر نگرانی ہوگی۔  گولجوک شپ یاررڈ  مزید پڑھیں

ایران کی میزائل ٹیکنولوجی خطے میں اشتعال انگیزی بڑھا رہی ہے: امریکہ

امریکہ نے ایران کی طرف سے دو ہزار کلومیٹر مسافت کے میزائل تجربے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی امور خارجہ کے ترجمان  میٹ ملر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ امریکہ ایران کے نئے میزائل تجربے سے با خبر ہے،ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور اس کے استعمال مزید پڑھیں

کیپیٹل میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ،مجرم کو18 سال قید کی سزا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 5 حامیوں کو امریکی پارلیمان اور کپیٹل ہل پر حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔  خبر کے مطابق، حملے کی قیادت کرنے والے اور منصوبہ ساز اسٹیورٹ روڈز کو بغاوت کی سازش اور دیگر جرائم پر 18 ساک قید کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ مزید پڑھیں

حکومت نے ججز کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی، چیف جسٹس کے ریمارکس

چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن  کے خلاف درخواستوں کی سماعت  کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت نے ججز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ہوسکتا ہے یہ کوشش غیر شعوری ہو۔ اگر حکومت نے نہیں کی تو بھی ایسا ہوا ہے۔ چیف جسٹس بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی مزید پڑھیں

پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ایسے امیدواران جو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت حاصل کئے بغیر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی مزید پڑھیں

پاکستان روس سے خام تیل کی ایک تہائی درآمد کا ارادہ رکھتا ہے: مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کی کل خام تیل کی ضروریات کا ایک تہائی روس سے درآمد کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ وزیر مملکت نے کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومت نے روس کے ساتھ توانائی کے مزید پڑھیں

9 مئی فسادات: صرف 6 مقدمات کا ٹرائل آرمی کورٹ میں ہو سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے صرف 6 مقدمات کا ٹرائل آرمی کورٹ میں ہو سکتا ہے جبکہ باقی مقدمات کا ٹرائل متعلقہ عدالتوں میں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ مزید پڑھیں

سوڈان، خانہ ملکی افواج اور پیرا ملڑی فورسسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث نوزائیدہ بچوں کی اموات

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ 15 اپریل کو سوڈان میں تنازع کے آغاز کے بعد سے 30 نوزائیدہ بچے ہسپتالوں میں اللہ کو پیارے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ  پریس کانفرنس میں اس موضوع پر ایک بیان دیا۔ دوجارچ کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیموں سے حاصل کردہ مزید پڑھیں

روس اور بیلا روس کے درمیان حربہ جوپری ہتھیاروں کے باضابطہ معاہدے پر امریکہ کا رد عمل

امریکہ نے روس اور بیلاروس کے درمیان ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور بیلاروس کے درمیان ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس میں تعیناتی کو باضابطہ شکل دینے کے معاہدے سے ان کی جوہری پوزیشن پر مزید پڑھیں