دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کتب خانہ "لوگوس ہوپ” اردن کی جنوبی بندرگاہ عقبہ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ عقبہ بندرگاہ کے حکام کے مطابق مختلف ممالک سے تقریباً 370 رضاکاروں پر مشتمل بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر عقبہ پہنچا۔ بحری کتب خانے میں سائنس، مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
ترک مسلح افواج نے 7 دہشت گردوں کا صفایا کردیا
ترک مسلح افواج نے شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گرد وں کو غیر فعال کردیا ہے۔ وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید پڑھیں
میرا پیغام نہایت واضح ہے، اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں: گبریسس
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 8 ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گبریسس نے گلوبل صحت کی صورتحال کے جائزہ کے دوران ماہِ دسمبر سے لے کر اب تک کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی ہفتہ وار مزید پڑھیں
روانڈا فوج کی فائرنگ کانگو کا جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
روانڈا کی فوج نے، 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے، جمہوریہ کانگو کے جنگی طیارے پر فائر کھول دیا۔ روانڈا کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر "Sukhoi-25 ” جنگی طیارے نے 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مزید پڑھیں
فلپائن، تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
فلپائن کے صوبہ باتان میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیاہے کہ فضائیہ کا فوجی طیارہ باتان صوبے میں چاول کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائیہ کے ترجمان کرنل ماریا کونسیلو کاستیلو نے بتایا کہ فوجی طیارہ دارالحکومت مزید پڑھیں
بھارتی ریاست گجرات کے ہندو مسلم فسادات،22 ملزمان باعزت بری ہو گئے
بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے سترہ مسلمانوں کے قتل بائیس ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر رہا کر دیا گیا ۔ وکیل استغاثہ گوپال سولانکی نے پریس کو بتایا کہ ان ملزمان کو دلائل ناکافی ہونے کی بنا پر با عزت بری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریاست گجرات میں مزید پڑھیں
افغانستان میں ریکارڈ سردی، 157 افراد لقمہ اجل
افغانستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری نامساعد موسمی حالات کے باعث سردی لگنے سے اموات کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے۔ دارالحکومت کابل میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے تو بعض مقامات پر یہ نقطہ انجماد سے 30 سینٹی گریڈ نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طالبان مزید پڑھیں
میری آواز بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؛ عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے، مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی، نیلسن منڈیلا نے ٹھیک بات کی تھی کہ غربت کم کرنی ہے تو پہلے انصاف لے کر آؤ۔ انہوں نے عدلیہ اور وکلا برادری سے مخاطب ہوکر کہا مزید پڑھیں
‘ایمرجنسی لگا کر قومی اسمبلی کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے’
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کی ضمانت مشکل نظر آ رہی ہے کیونکہ انہوں نے کھل کر بغاوت کا جرم کیا ہے۔ تعزیرات پاکستان کے آرٹیکل 153-A میں 7 سال قید اور بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اس طرح کے مقدمات میں ملک کے حالات مزید پڑھیں
شمالی کوریا، دارالحکومت پیونگ یانگ میں نظام تنفیس کی بیماری کیے پیش نظر لاک ڈاون کا اعلان
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں نظام ِ تنفس کی بیماری کی وجہ سے 5 دن کے لیےکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یونہاپ کی این کے نیوز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق حکام نے اعلان کیا ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافے کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں کرفیو نافذ مزید پڑھیں