پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، خرم شیر زمان کو بدترین شکست کا سامنا کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں آگے ہے۔ کراچی کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑی شکست کا سامنا، پی ٹی آئی مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
عبداللطیف آفریدی عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے جاں بحق
معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے بار روم کے اندر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آفریدی پر نامعلوم شخص کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی حالت مزید پڑھیں
‘کراچی کے تمام نتائج شام تک مکمل ہو جائیں گے’، نتائج کی تاخیر پر الیکشن کمیشن کی وضاحت
جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج بدلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج بدلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کی وضاحت سامنے مزید پڑھیں
ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے: محمود خان اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل مضبوط جمہوریت اور آئینی اور پارلیمانی بالادستی میں ہے۔ ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ آج پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پنجاب چیپٹر کے صوبائی ایگزیکٹیو اور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد مزید پڑھیں
چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی میں انضمام کے فیصلے پر چودھری پرویز الہیٰ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں انضمام کے فیصلے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ نوٹس میں چودھری مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرزی حلوی ہو گئے
اسرائیلی فوج نے اپنے 23 ویں سربراہ کا انتخاب کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کےمطابق،مسلح افواج کے سربراہ کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد منعقدہ ایک تقریب میں جنرل عاویو کوہاوی ،وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو اور وزیر دفاع یاوو گالانت نے شرکت کی جس میں جنرل ہالوی کو اسرائیلی فوج کا نیا مزید پڑھیں
گذشتہ سال ہمارے پیٹرول سیکٹر کی پیداوار اور برآمدات 2،5 ٹریلین روبل رہی ہیں: نوواک
روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ 2022 میں روس کی پیٹرول کی پیداوار اور برآمد سے حاصل کردہ آمدنی 28 فیصد اضافے کے ساتھ 2،5 ٹریلین روبل ریکارڈ کی گئی ہے”۔ الیگزینڈر نوواک نے دارالحکومت ماسکو میں سرکاری حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں سال 2022 کے دوران روس کے انرجی سیکٹر مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں شروع
53 ویں ورلڈ اکنامک فورم، جسے ڈیووس سمٹ بھی کہا جاتا ہے، سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا ہے۔ اس سال "ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون” کے مرکزی خیال کے ساتھ منظم کیا گیا، یہ فورم 2,700 سے زیادہ شرکاء کو یکجا کرتا ہے ، جن میں 30 ممالک سے سے 50 حکومتی مزید پڑھیں
اٹلی: 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر گرفتار
اٹلی میں 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر ‘ماتیو میسّینا دینارو’ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ساٹھ سالہ دینارو علاج کی خاطر جزیرہ سیجیلیا کے پرائیویٹ کلینک میں تھا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دینارو کو حراست میں لئے جانے کے مناظر سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے ہیں۔ اٹلی کی وزیر مزید پڑھیں
2023 میں انطالیہ آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ
2023 کے پہلے 15 دنوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 762 سیاح انطالیہ تشریف لائے ہیں۔ Fraport TAV انطالیہ ہوائی اڈے کے اعداد و شمار کے مطابق، سال کے پہلے 15 دنوں میں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 762 سیاح 1,135 طیاروں کے ذرئعے انطالیہ تشریف لائَ ہیں۔ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں مزید پڑھیں