کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، شارع فیصل اور ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کورنگی، قیوم آباد، ڈیفنس، مزید پڑھیں

سپر ٹیکس پر ڈیفالٹ سرچارج: ٹیکس دہندگان کے ساتھ کھلا ظلم

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سپر ٹیکس کے معاملے پر ڈیفالٹ سرچارج کی حالیہ کارروائیاں شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اور ماہرین اسے ٹیکس دہندگان کے ساتھ صریح ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان نے سپر ٹیکس کی ادائیگی جان مزید پڑھیں

رہائی فورس کی تشکیل پر وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے رہائی فورس کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے دس دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے مزید پڑھیں

پاک چین مشترکہ بحری مشق اختتام پذیر: سمندری سلامتی اور استحکام کے عزم کا اظہار

کراچی: پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) کے مابین 25 مارچ تا یکم اپریل 26 بحری مشق سی گارڈین 4 منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی اشتراکِ اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا تھا۔ مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس مزید پڑھیں

سعودی سفیر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد : سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف اور دانشمندانہ سفارتی کردار کی تعریف کی ہے۔ سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں اور یہ مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن ہے ۔ چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی ، فہرست میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر،حیدر مہدی،راجہ ثاقب علی کا نام شامل ہے۔ ان کے ساتھ جہانگیر احمد بٹ،ملک نجم مزید پڑھیں

فرعون کیلئے موسیٰ اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملاّ ہیبت اللہ کو پیغام

افغانستان کے عوام نے بھی پاک افواج کی قیادت سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کردیا۔ افغان شہری کی پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حمایت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، افغان شہری نے ویڈیو میں آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے ہاتھوں تباہ شدہ افغان ٹینک دکھا مزید پڑھیں

آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان، ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑا چیلنج

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان ہے، جس میں ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئے گی۔ آئندہ ماہ کے وسط تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، مزید پڑھیں

سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیرِ مزید پڑھیں

کراچی؛ پانی کی سپلائی لائن میں گرنے والے باپ بیٹا کو ریسکیو کرلیا گیا

کراچی: گھگھر پھاٹک جان محمد گوٹھ کے قریب پانی کی سپلائی لائن (چینل) میں گرنے والے باپ اور کمسن بیٹے کو بحفاظت  ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقےگھگھر پھاٹک جان محمد گوٹھ کے قریب پانی کی سپلائی لائن (چینل) میں 2 افراد کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول مزید پڑھیں