بدعنوانی کے الزامات؛ اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3ملازمین معطل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا،  جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ معطل ہونے والوں میں انچارج ویٹنگ شیڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد، مزید پڑھیں

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی خواتین و نوجوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام 

یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی خواتین اور نوجوانوں نے قوم کے نام عزم و ہمت سے بھرپور پیغام دیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر میدان میں خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں، پاکستان کی باہمت خواتین  نے اہم ترین مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ حساس مقامات اور اہم عمارتوں پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے پر غور

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں حساس مقامات اور اہم عمارتوں پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آر پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی منصوبوں، حساس سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی مزید پڑھیں

عید کی تعطیلات؛ منشیات کے استعمال اور سپلائی کیخلاف والدین کیلیے خصوصی ایڈوائزری جاری

لاہور: منشیات کے خلاف تربیت فراہم کرنے والے ادارے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے عید کی چھٹیوں کے دوران خفیہ پارٹیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان میں منشیات کے استعمال اور سپلائی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ والدین ہمیشہ کی مزید پڑھیں

یومِ پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے نئے قومی نغمے کا پرومو جاری

آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔ قومی کامیابی کے جذبے کے تحت، اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 نہایت خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ’’میری مٹی میری جان‘‘ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مزید پڑھیں

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے

کراچی: ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جس کے لیے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدگاہیں اور مساجد شہریوں سے بھر گئیں۔ آج نمازِ عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر مساجد اور کھلے میدانوں مزید پڑھیں

رانا ثنا اللہ کا عوام کو پیٹرول اور گیس کا استعمال آدھا کرنے کا مشورہ

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے قوم پر زور دیا ہے کہ ملکی معاشی استحکام اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچنے کے لیے پیٹرول اور گیس کے استعمال کو آدھا کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری قوم کفایت شعاری کو اپنا شعار نہیں مزید پڑھیں

مسلح افواج کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد، ملکی امن و استحکام کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج مزید پڑھیں

مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے سے زائد کا اضافہ، 428 روپے لیٹر ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جس کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکام نے اس فیصلے مزید پڑھیں

کراچی میں اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے ملزم کو خیبر پختونخوا سے کیسے گرفتار کیا؟

کراچی: کلفٹن کے علاقے میں 70 سالہ بزرگ شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے کے پی کے میں اہم ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تکنیکلی بنیادوں پر خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید مزید پڑھیں