جنگ بندی کی خلاف ورزی پر طالبان ترجمان کا دعویٰ پاکستان نے مسترد کر دیا

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزارتِ دفاع ترجمان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے عیدالفطر کے پیشِ نظر کیے گئے عارضی وقفے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق مزید پڑھیں

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی، 30 طیارے وار زون میں داخل ہونے سے بچ گئے

کراچی: پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے تیس مسافر طیاروں کو ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے سے بچا لیا، جس سے ایک ممکنہ بڑے فضائی حادثے کو ٹال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث مختلف بین الاقوامی پروازیں اپنے طے مزید پڑھیں

پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گنز کی فراہمی، حساس تنصیبات کی سکیورٹی مزید مضبوط

لاہور: پنجاب میں سکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گنز فراہم کر دی گئی ہیں، جس کے تحت حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کو فراہم کی گئی اینٹی ڈرون گن مزید پڑھیں

سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے درخواست، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اہل خانہ سے ملاقات کروانے کی اپیل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات اپنائیں، حکومت کی عوام سے اپیل

اسلام آباد : شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات اپنانے کی اپیل کر دی ہے۔ اجلاس میں خطے کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کے استعمال میں کفایت شعاری اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی کا اطلاق، صحافیوں کےلئے 50 فیصد کی حد مقرر

لاہور : پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں جاری مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی کو یکساں اور منظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چیف کمرشل مینیجر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر تمام رعایتوں مزید پڑھیں

شوال المکرم کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد: ملک میں شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہورہاہے۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہیں، کمیٹی اراکین کی مزید پڑھیں

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کیخلاف محاذ کا اعلان کردیا

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کیخلاف محاذ کا اعلان کردیا۔ افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے قیام کا اعلان کردیا، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا قیام طالبان رجیم کی جابرانہ، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور رجعت پسند پالیسیوں مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان سے آج مزید 92 پروازیں منسوخ

لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے دو طرفہ مجموعی طور پر 92 پروازیں منسوخ مزید پڑھیں

پاکستان اور چین کا صحت، زراعت اور معدنیات میں اے آئی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے صحت، زراعت اور معدنیات کے شعبہ جات میں اے آئی پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان جدید ٹیکنالوجیز خصوصاً اے آئی کے استعمال سے تحقیق، جدت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے مزید پڑھیں