کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم برقرار، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم کا سلسلہ برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اور اسٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز واپس لے لی مزید پڑھیں

کراچی: گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔ صارفین کے مطابق کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے مزید پڑھیں

پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید

پاکستان کسٹمز نے پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی خبروں کی تردید کر دی۔ پاکستان کسٹمز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکم جون سے 8 جون تک 748 ایل پی جی جی ڈیز کے ذریعے 17,353 میٹرک ٹن ایل پی جی کلیئر کی گئی جبکہ گبد-ریمدان بارڈر پر ایل پی مزید پڑھیں

انمول پنکی کے خواتین سمیت 7 قریبی ساتھی کون ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے۔ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے نئی رپورٹ جمع کرا دی، جس میں ملزمہ کے مزید 7 قریبی مزید پڑھیں

انمول پنکی کے خلاف منشیات اور قتل کے مقدمات میں پیش رفت

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور قتل کے مقدمات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیشن عدالت جنوبی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گاڑدن تھانے میں منشیات کے مقدمہ  کے حوالے سے سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمہ کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر مزید پڑھیں

پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک متوقع

لاہور: پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح ہی سے سورج کی تپش میں اضافہ دیکھنے میں آیا  ہے جب کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ مزید پڑھیں

ٹائر پھٹنے سے کار درخت سے جا ٹکرائی، نجی ٹیکسی سروس کا ڈرائیور جاں بحق، مسافر زخمی

لاہور: گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ٹیکسی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کینسر کیئر اسپتال کے قریب ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی سے وابستہ آن لائن رائیڈ سروس کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 مسافر زخمی ہو مزید پڑھیں

کفایت شعاری مہم؛ حکومت نے دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات بڑھا دیے

اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات میں اضافہ کردیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی مزید پڑھیں

ملکی ترسیلات زر میں اضافہ؛ بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم بھیجیں

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مئی 2026 کے دوران وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 4.3 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو کسی بھی ایک ماہ میں موصول ہونے والی سب سے زیادہ مالیت مزید پڑھیں