ڈالر کی قیمت 164 روپے سے تجاوز کرگئی

 کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹربینک ریٹ 164 روپے مزید پڑھیں

افغان گروپس یقینی بنائیں ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کمیٹی

 اسلام آباد: افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ افغان گروہ یقینی بنائیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مزید پڑھیں

طالبان، پاکستان اور چین مل کر ہندوستان پر حملہ کرسکتے ہیں، بی جے پی پر خوف طاری

اتر پردیش: حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن سبرامینیئن سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین طالبان کے ساتھ مل کر ایک سال کے اندر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک مزید پڑھیں

شنکیاری میں مسافر کوسٹر کی ٹیکسی کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: نکیاری میں مسافر کوسٹر اور ٹیکسی کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں سی پیک روٹ پر گلگت سے آنے والی مسافر کوسٹر ڈرائیور کی جانب سے اوور ٹیک کی کوشش کے دوران ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری

 اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کو 14 اگست کی خوشیوں کے بعد ایک اور پیٹرول بم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیوں کہ اوگر نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، اور  پٹرولیم ڈویژن کو سمری مزید پڑھیں

ہری پور میں ٹریفک حادثہ؛ 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ہری پور: غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔  ایکسپریس نیوز کے  مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے مزید پڑھیں

پاکستانی نوجوان نے تیس ہزار کیلوں سے علامہ اقبال کا پورٹریٹ تیار کرلیا

 لاہور: 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی نوجوان نے تیس ہزار چھوٹی کیلوں کی مدد سے 150 گھنٹے لگا کر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔ لاہور کے 25 سالہ احمد علی صادق نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کیلوں ہی کی مدد سے نشان حیدر پانے والے میجر مزید پڑھیں

پاکستانی نوجوان نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور: زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ کورونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے پر  39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستانی نوجوان زین مزید پڑھیں

کراچی میں لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی

 کراچی: ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں 12 دن سے لاپتہ نوجوان کو پولیس نہیں ڈھونڈسکی اور ملزمان اسے قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا کر فرار ہوگئے۔ مقتول فشریز میں محنت مزدوری کرتا تھا ، سیٹھ سے بھی جھگڑا ہوا تھا ، لاش تین سے چار روز پرانی ہے۔ پولیس کی نااہلی ، مبینہ غفلت مزید پڑھیں

راولپنڈی ضلع میں کورونا مثبت شرح نے خطرے کا الارم بجا دیا

ضلع راولپنڈی میں کورونا کی شدت بڑھ گئی، مثبت شرح 12.46 فیصد ہوگئی، 220 مریض ہسپتال پہنچ گئے جن میں سے 3 دم توڑ گئے۔ ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 156 نئے مریضوں کے ساتھ شہر کے تین ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 220 ہوچکی ہے۔ 188 مریض آکسیجن پر اور 19 مریض مزید پڑھیں