زکریا یونیورسٹی کے طالب علم نے ساتھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

ملتان: اویس جٹ نامی طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علم کلیم سہو کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طالب علم نے ساتھی طالب کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، اس دوران 3 دیگر طالب علم زخمی بھی ہوئے، جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا مزید پڑھیں

آج برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا

کراچی: آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا، یہ پروقار تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔ مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے داسو دہشت گرد حملے میں ملوث نہ ہونے کا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ مزید پڑھیں

گاڑیوں کی فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ

 کراچی: چھوٹی گاڑیوں پر دی گئی رعایت کے سبب رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ آٹو مائل انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت 91 فیصد تک بڑھ گئی۔ جولائی 2021ء کے مزید پڑھیں

امریکا کے ساتھ دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

 کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کثیر النوعیت دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینگلا ایگلر نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں مزید پڑھیں

چینی مہنگی کرنے والی شوگر ملوں پر 44 ارب کا تاریخی جرمانہ عائد

 اسلام آباد: مسابقی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بناکر چینی مہنگی کرنے والی ملک بھر کی 81 شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے چینی کے غیرقانونی حصول، کارٹل بناکر اسے مہنگا کرنے اور بدعنوانی ثابت ہونے پر شوگر ملوں کے مزید پڑھیں

کمسن لڑکی کو بلیک میل کرنے والے مجرم کو 12 سال قید کا حکم

 کراچی: مقامی عدالت نے کمسن لڑکی کو ہراساں، نازیبا تصاویر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے پر مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ کراچی سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا مزید پڑھیں

 کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

 کوئٹہ: دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا مزید پڑھیں

سیاسی جماعتوں کو ملک دشمن قرار دینے پر عدلیہ حکومت کیخلاف نوٹس لے، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی اینٹی اسٹیٹ ایکٹرز سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہیش ٹیگس پر مشتمل ہے عمراں خان کی حکومت فاشسٹ ہے، امید ہے عدلیہ ان رپورٹس کا سوموٹو ایکشن لے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان مزید پڑھیں

پاکستان نے فیٹف کے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا

پاکستان نے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔ فیٹف کے ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کے تیسرے میوچل ایویلیوایشن رپورٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس میں پاکستان نے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنے بیان مزید پڑھیں