پی آئی اے نے رمضان المبارک  کی منصوبہ بندی شروع کردی 

پی آئی اے نے رمضان المبارک  کی منصوبہ بندی شروع کرتے ہوئے انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران پروازوں میں افطار  کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے  نے کہا کہ رمضان المبارک کے لیے 30 سے 35 گرام وزن کے ایک لاکھ کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں۔ پی آئی اے انتظامیہ مزید پڑھیں

سینٹرل ریجن میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

لاہور: سینٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز اور قومی شاہرات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد مزید پڑھیں

علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے، اشتہاری قرار دینے کیلیے اخبارات میں اشتہار کا حکم

اسلام آباد: شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو مزید پڑھیں

پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر اختلافات ہیں، اسپیکر ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات موجود ہیں اور اپوزیشن کے متعدد اراکین نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایاز صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اپوزیشن ان کے پاس مزید پڑھیں

مصطفی عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف ارمی کو غیر قانونی کال سینٹر کیس میں ضمانت مل گئی۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف ارمی کو غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید پڑھیں

شوگر ملزجرمانے،عدالت عظمیٰ کا90روزمیں فیصلے کا حکم

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے 72 شوگر ملز کو جرمانے کے معاملے میں مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ دیا کہ ٹربیونل کیس سن کر 90 روز میں فیصلہ کرے۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کی 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فریقین کو مزید پڑھیں

دعوتِ ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانےپر7گرفتار

راہوالی:صوبہ پنجاب کے علاقہ راہوالی میں دعوت ولیمہ کی ایک تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  دعوت ولیمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کے 2 پارٹی عہدیداروں سمیت مزید پڑھیں

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کیخلاف بھی  مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ جعلی دستاویزات کے ذریعے قیمتی سرکاری و نجی اراضی کے بوگس انتقال کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس میں دیگر سرکاری مزید پڑھیں

 عدلیہ آزاد ہوتی تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مقدمات کا مقصد صرف دباؤ ڈالنا ہے اور وہ جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی پی ٹی آئی مزید پڑھیں

سہیل آفریدی کی آمد پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ: ویڈیو شواہد کیساتھ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر

لاہور: پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہونے والی ہلڑ بازی کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی انکوائری مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ اسمبلی ذرائع کے حوالے سے نجی مزید پڑھیں