سرینگر(اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راولپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ قابض انتظامیہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
عورت مارچ کے نام پر بے حیائی نہیںکرنے دینگے‘ حامد الحق حقانی
ایبٹ آباد، ہری پور (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں عورت مارچ کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دیں گے‘ہم تہذیب محمدیؐ پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیںہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مزید پڑھیں
بنوں، ایم پی اے شیراعظم وزیر کے گھر پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام
بنوں (صباح نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ،پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم پی اے شیر اعظم وزیر کے گھر کے باہر 4 کلو گرام وزنی بم رکھا گیا تھا، تاہم بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں مزید پڑھیں
ملک توڑنے کی بات کے پیچھے ن لیگ ہے‘فردوس عاشق
سیالکوٹ/ لاہور (اے پی پی/ صباح نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی‘ لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے‘ پاکستان ہے توہم ہیں‘ جاوید لطیف مزید پڑھیں
شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے‘ فواد چودھری
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف مانا جاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا‘ آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن مزید پڑھیں
اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت سے ووٹ خریدتی ہے‘ اعظم سواتی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اورمرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ صادق سنجرانی آئندہ بھی جمہوریت کی پاسداری ، قانونی اصلاحات اداروں کی بہتری کے حوالے سے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے مزید پڑھیں
وزیر اعظم 17 مارچ کو سیکورٹی ڈائیلاگ کاا فتتاح کرینگے
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقادکرے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ میں حکومت اپنی نئی جامع سیکورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی، 2 روزہ مزید پڑھیں
لانگ مارچ بہرصورت ہوگا‘ ترجمان پی ڈی ایم
نوشہرہ(صباح نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ بہر صورت ہوگا۔ نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی جیت گئے تھے، حکومت خود پارلیمان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے مزید پڑھیں
بلاول نے پھر استعفے دینے کابیان ویٹو کردیا، حافظ حسین احمد
کوئٹہ/ اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پی ڈی ایم کے مجوزہ رینٹل مارچ کے ساتھ ہی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے ایک بار پھر استعفے دینے کے بیان کو 24 گھنٹے گزر نے سے پہلے مزید پڑھیں
پاکستان کا لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کا خیر مقدم
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک لیبیا کے نامزد وزیراعظم کی طرف سے مجوزہ کابینہ کی لیبیا کی پارلیمنٹ سے توثیق اور قومی اتحاد کی حکومت کی کامیاب تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کہ مطابق ہم لیبیا کی پارلیمانی اور سیاسی قیادت مزید پڑھیں