وزیراعظم کی خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کی پیداوار، کھپت اور ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے حکمت عملی سمیت مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست  جلد سماعت کے لیے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کی  درخواست پر سماعت آج منگل کو  صبح 10 بجے مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے اور نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے مزید پڑھیں

نئی انڈرگریجویٹ پالیسی، انٹرن شپ لازمی اورکریڈٹ آورزکے 13 جنرل مضامین بھی پڑھنے ہونگے

 کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے جامعات کی سطح پر”پریکٹیکل لرننگ،انٹرن شپ اورجنرل ایجوکیشن سمیت دیگرموضوعاتی مطالعے“پرمشتمل کریڈیٹ اورنان کریٹ کورسز کویکجاکردیاہے اوراس نئے فریم ورک کونئی ”انڈرگریجویٹ پالیسی“ کے طورپرپیش کردیاگیاہے۔ جامعات میں چار اورپانچ سالہ ڈگری پروگرام کے سلسلے میں جاری کی گئی اس نئی ”انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی“میں پہلی بارہر طالب علم کے مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کئی برسوں سے لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا اور 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی جسٹس نعمت مزید پڑھیں

عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے مزید پڑھیں

فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ سے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ وفاقی وزیر نے الیکشن مزید پڑھیں

راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید

 راولپنڈی: ڈی سی ہاؤس کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس عمران عباس اپنے بچوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، عمران عباس کی گردن میں لگنے مزید پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے نشتر پارک میں 18 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کردیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے پوری توانائیاں صرف کرنی ہوں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد مزید پڑھیں

اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی

 اسلام آباد: جی تیرہ میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے سبب ایک اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس جوان کنٹینر چوک پر معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اس دوران انہوں ںے چیکنگ کے لیے اایک موٹر سائیکل کو روکا تاہم موٹر سائیکل سوار مزید پڑھیں

پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے ٹیم کا مشتبہ پائلٹ لائسنسنگ کیس تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کےمعاملے پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، مذکورہ معاملے پر سی اے اے کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی طاہر عمر سے تحقیقات کی گئی، مزید پڑھیں