پاک چین دوستی اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور طویل عرصے پر مشتمل شراکت داری پر قائم ہے۔ معروف چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 سال سےعالمی سطح پربدلتے حالات، سیاسی تبدیلیوں اور معاشی اتارچڑھاؤ کے باوجود پاک چین دوستی انتہائی مضبوط ہے، بین الاقوامی تعلقات مفادات سے جڑے ہیں مگر پاک چین دوستی پائیداراعتماد مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پاکستان میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی
پاکستان میں معاشی بہتری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی اور معیشت کا حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بڑے کارخانوں مزید پڑھیں
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے دو ہفتوں میں تیسری ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں سرحدی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی جو پاکستان اور ایران کے درمیان مزید پڑھیں
گلگت بلتستان میں انتخابی معرکہ قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا، مختلف جماعتیں حتمی معرکے سے قبل بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ گلگت کے تین حلقے اس بار انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں جہاں سخت اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ گلگت حلقہ ایک میں مزید پڑھیں
بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشتگرد مارے گئے، نیٹ ورک تباہ، اسلحہ برآمد
پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس مزید پڑھیں
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا باضابطہ آغاز
اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لیے ایک نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل یہ اہم فیصلہ تاجر برادری اور انجمنِ تاجران کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا مزید پڑھیں
آزاد کشمیر الیکشن سے قبل 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی بارہ نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ ایک غیر جمہوری عمل ہے، جو موجودہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک شعوری کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ نجی تی وی کے مطابق انہوں نے کہا مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کی صوبائی وزیر مینا خان کو بیرونِ ملک سفر کی مشروط اجازت
پشاور ہائیکورٹ نےخیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے انہیں جرمنی میں ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ صوبائی وزیر تعلیم اور مزید پڑھیں
نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے 15 روزہ فلائٹ شیڈول جاری، ہفتے میں دو دن پروازیں چلیں گی
گوادر: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 15 روزہ فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایئرپورٹ پر محدود مگر باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نیا شیڈول 5 جون سے 20 جون تک نافذ العمل مزید پڑھیں
راولپنڈی؛ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، 8افراد زخمی
راولپنڈی: موٹر وے ایم-2 پر چکری انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ چنگان کاروان کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے مزید پڑھیں