کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق میٹرک کے نتائج 10 جولائی جب کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی؛ شوہر نے آہنی راڈ کے پے درپے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شوپر نے آہنی راڈ کے پے درپے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم شوہر نے گھر میں تالا لگانے کے بعد تھانے جاکر گرفتاری دے دی، ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعے کو گھریلو تنازع کا شاخسانہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن مزید پڑھیں
حکومت صومالی قزاقوں کے قبضے میں 10 پاکستانیوں کی واپسی کیلیے کوشاں ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود 10 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کے پانی سے متعلق ممکنہ اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے مزید پڑھیں
این ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور مزید پڑھیں
جو جماعت پنجاب کے حقوق پر سودے کرے وہ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دے گی، بلاول
گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت پنجاب کے حقوق پر سودے بازی کے لیے تیار ہے، وہ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دے گی، جبکہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ انتخابات مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کارروائیاں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع مہمند میں کی گئیں، جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید پڑھیں
عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا، خرم دستگیر
ہنزہ: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا۔ خرم دستگیر کا کہنا مزید پڑھیں
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ کم از کم پنجاب کی مزید پڑھیں
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔ کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ مزید پڑھیں
گرین پاکستان انیشی ایٹو سے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع
اسلام آباد: گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت ملک کے قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہ ے کہ پاکستان کے پہاڑ، ساحل اور دلکش مناظر سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مزید پڑھیں