قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔ شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ بجلی مزید پڑھیں
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی: شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش؛ دیواریں و چھتیں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق
پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے اب تک دو افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے مزید پڑھیں
بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی مزید پڑھیں
بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت میں اختلافات برقرار، اہم ملاقاتیں متوقع
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جبکہ مذاکرات میں تاحال کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ سے متعلق بات چیت کا معاملہ اب سینئر قیادت کی سطح پر زیر غور لایا جائے گا۔ مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائی کورٹ:اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسرے ملک سے ویزا اوور اسٹے کے باعث ڈی پورٹ ہونے پر شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور متعلقہ شہری کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا مزید پڑھیں
دیامر: مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی
دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے حلقہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک گولی لگنے سے مزید پڑھیں
ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری
اسلام آباد: پاکستان نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ٹینڈر پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جاری کیا جس میں 4 جون تک عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی گئیں، جو اُسی دن کھولی جائیں گی۔ پی ایل ایل کے مطابق مطابق مزید پڑھیں
گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کردیا گیا ، 514 مشکوک ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ہواہے، جعلی ڈگری کیس میں اہم افسران کو معطل کردیا گیا۔ صوبائی حکومت کا سرکاری جامعات میں احتسابی ایکشن ، مزید پڑھیں