نیا مالی سال، 43 کھرب روپے کا قومی ترقیاتی منصوبہ منظور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے لیے43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی، اس میں مخلوط حکومت برقرار رکھنے کیلیے87 ارب روپے شامل ہے، ترقیاتی پروگرام کی تین چوتھائی فنڈنگ صوبے کریں گے۔ سالانہ پلان رابطہ کمیٹی نے نئے مالی سال کیلیے42.64 کھرب روپے کے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ مزید پڑھیں

پنکی ڈرگ والی پر ڈرامے کے بجائے فلم بننی چاہیے تھی، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ “پنکی ڈرگ والی” جیسے موضوع پر ڈرامہ بنانے کے بجائے اس پر باقاعدہ فلم بننی چاہیے تھی کیونکہ ایسے حساس اور اہم موضوعات کو بڑے پردے پر زیادہ مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی مزید پڑھیں

 اقتصادی سروے: ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے 2025-26 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت مختلف جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لائیو اسٹاک شعبے کی مجموعی شرح نمو 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 61 مزید پڑھیں

دوہری شہریت چھپانے پر سرکاری ملازمت ختم ہوجائے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک انتہائی سخت اور تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب دوہری شہریت یا غیر ملکی رہائش چھپانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نئے قوانین متعارف کروادیے، اس اقدام کا بنیادی مزید پڑھیں

شیخ رشید 50برس بعد دوبارہ وکیل بابو بن گئے

 راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں وکالت کا لائسنس بحال کرانے کے لیے درخواست دے دی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب وکالت کریں گے، دن نہیں کٹتا، بار کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ زیادہ تر چیمبر پریکٹس پر توجہ دیں گے۔ شیخ رشید نے کہا مزید پڑھیں

شانگلہ؛ مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے، 6 جاں بحق

شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر مزید پڑھیں

اسکردو گلگت روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند، پیٹرول کی سپلائی متاثر

اسکردو گلگت روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے کے سبب پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے راستہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں، پیٹرول کی قلت کے باعث کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔ اسکردو گلگت شاہراہ آج دوپہر تک کھولے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب؛ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے  کی تاریخ پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا

لاہور: پنجاب میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون کے درمیان مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ 12 جون بروز جمعہ صوبے کا بجٹ پیش کرنے کا خواہاں ہے، تاہم محکمہ مزید پڑھیں

کراچی؛ شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟

کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔ بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 مزید پڑھیں

مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام عائد کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت  میں مصطفیٰ عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں مرکزی ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام عائد کر دیا۔ ملزم نے کہا کہ پیشی پر مزید پڑھیں