اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور ملکی معیشت میں استحکام لانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کو مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بجٹ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے حوالے سے حکومتِ خیبرپختونخوا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور ان کی رائے کو شامل کیا جائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو مزید پڑھیں
فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی حکومت ختم کر سکتے ہیں، سہیل آفریدی
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں فارورڈ بلاک کی خبروں کو محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دعوے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے کیے جا رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت مستحکم ہے اور اسے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔جس میں انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور صحت سے متعلق بات چیت کی۔ مزید پڑھیں
ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، نواز شریف کا گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب
گلگت: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سی پیک کا مرکز ہے مگر اسے ترقی کے سفر میں نظر انداز کیا گیا۔ نجی مزید پڑھیں
بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ: فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر ایک بار پھر مہنگائی کا بوجھ بڑھنے والا ہے کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران مزید پڑھیں
پنجاب میں مدارس کے لیے یکساں رجسٹریشن نظام کا فیصلہ، 15 نکاتی مجوزہ فریم ورک تیار
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے دینی مدارس کو ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے 15 صفحات پر مشتمل ایک مجوزہ فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت مدارس کی مالیات، انتظامی ڈھانچے اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت مکمل ریکارڈ حکومت کو فراہم کرنا مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل کامیاب ہوں کیونکہ خطے میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے، بلاول
اسکردو:گلگت بلتستان میں 7 جون کے انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، جہاں مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کو تیز کر رہی ہیں۔ اس ماحول میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کیا اور خطے کے مستقبل، امن اور ترقیاتی پالیسیوں پر تفصیلی مزید پڑھیں
11 ماہ میں عوام کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب نکال لیے گئے
اسلام آباد: حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا۔ ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا ، مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے۔ تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مزید پڑھیں
سلامتی کونسل، پاکستان نے لبنان میں حملے بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں جاری کشیدگی پر فوری قابو پانے اور جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے مزید پڑھیں