اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

گوجرانوالہ: ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد کو 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں

کراچی میں ہیٹ ویو 18 اکتوبر تک رہے گی

پچھلے کچھ دنوں سے کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، وسطی ایشاء میں موجود ہوا کا زائد دباؤ اس ہیٹ ویو کی وجہ ہے جس کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر تک کراچی میں ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ کراچی مزید پڑھیں

اسلام آباد: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

ملک کے دارالحکومت میں اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ چلے جائیں، مطالبات مان لیے جائیں گے۔ حکومت کی مزید پڑھیں

ٹک ٹاک پر پابندی؛ ‘ایسے تو ٹی وی چینل اور انٹرنیٹ بھی بند کرنا پڑے گا’

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس طرح تو پورا انٹرنیٹ بند کرنا پڑے گا، یہ تو نہیں کہ موٹروے پر کرائم ہوگیا تو موٹروے ہی بند کردیں،پھر تو سارے چینل بھی بند کردیں۔ تفصیلات مزید پڑھیں

نوازشریف سے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل(ر)ظہیر الاسلام نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نوازشریف سے استعفیٰ طلب نہیں کیا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے نوازشریف کے ان الزامات کی سختی سے مزید پڑھیں

کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 شہید

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کے قافلے کی گاڑی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ قافلے کے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 6 فوجی شہید

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن  سمیت 6فوجی  شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے رزمک کےقریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید پڑھیں

موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کی بدنیتی واضح نظر آرہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کا کہنا ہے موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کی بدنیتی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں کمپیوٹرائز روزنامچہ تیار کرنے کے خلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیےکہ پورے پنجاب میں پولیس گردی کی انتہا ہو مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا سے متاثر ہونے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی انتقال کرگئے ہیں۔ راشد ربانی کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کرونا سے متاثر ہوئے تھے اور گزشتہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ڈاکٹرز نے انہیں سانس لینے مزید پڑھیں