ممبئی کی غریب آبادیوں میں کرونا وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت پیدا  ہو رہی ہے

نئی دہلی —  ممبئی کی غریب آبادیوں میں کیے گئے ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں رہنے والوں کی نصف سے زیادہ تعداد میں کوویڈ 19 کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہو گئی ہیں۔ آبادی کے ایک بڑے حصے میں اینٹی باڈئز کا سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے مزید پڑھیں

میرین کور کا بحری ٹینک ڈوبنے سے ایک ہلاک، 8 لاپتا

ویب ڈیسک —  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے قریب واقع ستر میل پر مشتمل جزیرے پر جو امریکی بحریہ کی ملکیت ہے، بری اور بحری عسکری کاروائیوں میں کام آنے والی ٹینک نما بکتر بند گاڑی کے ایک حادثے میں ایک امریکی میرین ہلاک اور آٹھ لا پتا ہوگئے ہیں۔ جمعہ کے روز مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی مزید پڑھیں

عید الاضحیٰ کے تینوں روز ہلکی بارش کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید قرباں کے تینوں روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سےعید قرباں کے حوالے سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق عید کے تین روز کے دوران موسم مرطوب اورجذوی طورپر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ ،محکمہ موسمیات کے مزید پڑھیں

افغان چیک پوسٹوں سے فائرنگ ہوئی جس کا ہم نے بھی ردعمل دیا، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ  کچھ نے زبردستی چمن بارڈ پار کرنے کی کوشش کی، افغانستان سے چمن بارڈر پر ہماری پوسٹوں کو نشانہ بناکر ہمیں نقصان پہنچایا گیا جس پر ہم نے بھی ردعمل دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مزید پڑھیں

بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو پرانی پالیسی کے تحت تعیناتی کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو پرانی پالیسی کے تحت تعیناتی کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کے حوالے سے سماعت ہوئی، ضیغم عباس اور دیگر متاثرہ امیدواروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، مزید پڑھیں

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا

 کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب عید قرباں کی چھٹیاں 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی، اس سے قبل عید کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک کی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی خریداری میں بدعنوانی کا انکشاف

 اسلام آباد: ملک بھر کے  یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش کی خریداری میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی خریداری میں خوردبرد کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا مزید پڑھیں

کراچی میں صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت یا کے ایم سی کی ہے، علی زیدی

 کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا تو ذمہ داری صوبائی حکومت یا کے ایم سی کی ہے،  وزیر اعظم کراچی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں لیکن وہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کراچی میں براہ راست کام نہیں کراسکتے۔ کراچی میں منظور کالونی، محمود آباد، مزید پڑھیں

متحدہ اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کراچی کیلیے کچھ کرنے کو تیار نہیں، سندھ حکومت

 کراچی: سندھ حکومت کے وزرا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، کراچی سے منتخب پی ٹی آئی اور متحدہ کے نمائندے عوام کے لیے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ ایکسپریس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر مزید پڑھیں