اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالتی احکامات کے تحت جوڈیشل کمپلیکس سمیت مختلف نمایاں مقامات پر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن میں انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی برسی: قوم اور مسلح افواج کا فقیدالمثال خراجِ عقیدت
لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کی برسی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے عظیم سپاہی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ مزید پڑھیں
کراچی: پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے عملے کی غلطی ثابت
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک جانے والے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں نجی ائیرلائن کے عملے کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مسافر کی روانگی کے عین وقت پیش آیا تھا جس پر شدید تشویش کا اظہار مزید پڑھیں
بلدیاتی اختیارات کی بحالی کیلیے جماعت اسلامی سڑکوں پر: حافظ نعیم کا 21 دسمبر کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان
لاہور: جماعت اسلامی نے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے اور موجودہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 21 دسمبر کو پاکستان بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم مزید پڑھیں
دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی رینکنگ: پاکستانی ہوائی اڈوں کو کیا درجہ ملا؟
دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی کارکردگی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معروف اسکائی ٹریکس نے اپنی تازہ ترین عالمی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی درجہ بندی بھی سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر 3 مزید پڑھیں
کراچی: انڈس اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی
کراچی کے انڈس اسپتال میں ریبیز سے ایک اور افسوسناک ہلاکت سامنے آ گئی، جہاں اس موذی مرض میں مبتلا 17 سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا، جسے تقریباً ایک ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔ جاری مزید پڑھیں
جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقتور ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات سے روکتے ہیں: شفیع جان
خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اس قدر بااختیار ہو چکے ہیں کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کو بھی عمران خان سے ملاقات سے روک رہے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اگر مزید پڑھیں
ژوب ٹرک اڈا: آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگنے سے 16 افراد زخمی
بلوچستان کے شہر ژوب میں ٹرک اڈہ اس وقت خوف و ہراس کا منظر پیش کرنے لگا جب وہاں کھڑے ایک آئل ٹینکر اور کوئلے سے لدے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقعہ چند ہی لمحوں میں شدت اختیار کر گیا جس کے باعث قریبی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ مزید پڑھیں
گورنر سندھ نے رمضان میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کا اعلان کر دیا
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے موقع پر اجتماعی سہولتوں کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس رمضان میں تقریباً 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے کھانے کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مستحق افراد کو سہولت فراہم کی مزید پڑھیں
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ دھند کی شدت کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس پر موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے مزید پڑھیں