محکمہ خوراک کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ،گندم اورچینی برآمد

ملتان، فیصل آباد،سانگھڑ(صباح نیوز) ملتان، فیصل آباد اور سانگھڑ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور گوداموں سے ہزاروں من گندم، چینی اور بڑی تعداد میں گھی کے ڈبے برآمد کیے گئے۔ ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے تحصیل جلال پور کی بستی نائی والا میں کارروائی کرکے ذخیرہ کی گئی 5ہزار من گندم مزید پڑھیں

وزیر اعظم میرے خلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیں، فردوس عاشق

سیالکوٹ (آن لائن) سابق مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند بونے میڈیا کے اندر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جن کیخلاف عید کے بعد قانونی کارروائی کروں گی، اتوار کے روز صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں ‘متعدد بھارتی فوجی ہلاک( پولیس اہلکار بھی ماراگیا)

سری نگر/مظفر آباد(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں کے دوران متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور مجاہدین شہید ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے دھڑا گاں پوستہ میں بھارتی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ایک جانثار طاہر احمد بٹ عرف عقاب ملنگ پورہ پلوامہ اور ان کے مزید پڑھیں

چینی اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن میں طلبی، وزیر اعلی سندھ کا پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد: چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا ہے تاہم ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنے خط میں اس اقدام کو کمیشن کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن مزید پڑھیں

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل غیر آئینی قرار

کراچی: قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت نے کمیشن کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی کے لیے ارکان کا تقرر آئین سے متصادم اور مزید پڑھیں

آئندہ ہفتوں میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ، حفیظ شیخ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب معاشی سرگرمیاں کم ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس آمدنی میں کمی آئے گی جس کی وجہ سے اگلے تین چار ہفتے مشکل میں گزریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان مزید پڑھیں

وزیراعظم کی تمام صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا اور تمام صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن مزید پڑھیں

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں میں دم نہیں ، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں دم نہیں اور 31 جولائی سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں مزید پڑھیں

تمام اسپتالوں کو ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی فوری کھولنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ اور اوپی ڈی کھولنے کا حکم دیدیا تاکہ کورونا کے سوا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاسکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی مزید پڑھیں

کراچی : ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سیل

کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے زینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ اور انٹرنیشنل مارکیٹ سیل کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دکانداروں نے احتیاطی تدابیر سے متعلق ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے جبکہ سینیٹائزر بھی موجود نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے مزید پڑھیں