اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے میں وقفہ سولات ‘توجہ دلائو نوٹس‘ مجالس قائمہ کی رپورٹس اور قانون سازی شامل ہے۔
زمرہ: پاکستان
نوازشریف کی صحت کی بہتری کیلیے کوششیں جاری ہیں‘حسین نواز
لندن(صباح نیوز) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کی بہتری کے لیے ڈاکٹرز اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کچھ نئی ادویات دی جا رہی ہیں، مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے، مزید پڑھیں
شہید طفیل کے ورثا کے لیے ملازمت، زخمی طلبہ کو وظائف دینے کا اعلان
اسلام آباد(اے پی پی) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے جامعہ میں تصادم کے واقعے میں شہید ہونے والے طفیل الرحمن کے ورثا کے لیے ملازمت جبکہ زخمی طلبہ کو وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے پیر کو مزید پڑھیں
اسلام مکمل نظام حیات ، سودی معیشت اللہ سے بغاوت ہے ، مولانا اسماعیل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل نظام حیات ہے جو زندگی سے لے کر موت تک کے تمام انفرادی و اجتماعی معاملات کے بارے میں رہنمائی اور اصول مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں بھارت کے مسلم مخالف بل کیخلاف متفقہ قرار داد منظور
اسلام آباد (آئی این پی+ اے پی پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم مخالف بھارت کے امتیازی قانون کو مسترد کیا گیا۔ ایوان میں بھارت میں مسلم مخالف امتیازی قانون کے خلاف وفاقی وزیر شفقت محمود نے قرارداد پیش کی جس میں کہا مزید پڑھیں
زرداری کی طبیعت تشویشناک ، مکمل آرام کا مشوہ ۔ آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے ،میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کے مہروں اور عارضہ قلب کی رپورٹس پر تفصیلی معائنہ کیا ہے،بورڈ نے آصف علی زرداری کا وزن کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے مزید پڑھیں
سنگین غداری کیس: پرویزمشرف کو سزائے موت کا حکم
اسلام آباد: سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سابق جرنیل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں ریاستی جاسوسی کے ذریعے مواد اکٹھا کیا گیا ، وکیل
اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے کہا ہے کہ ان کے موکل کے کیس میں ریاستی جاسوسی کے ذریعے مواد اکٹھا کیا گیا۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر مزید پڑھیں
فیاض الحسن پر تشدد کرنے والے ایک اور وکیل کی شناخت ہوگئی
لاہور: پنجاب پولیس نے صوبائی حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک اور وکیل کا سراغ لگالیاہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاءکے حملےکے دوران فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت زین عباس کے نام سے ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں
چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دے گا، معاون خصوصی
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے 20 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ اور ملک بھر میں ایک ہزار چھوٹے اسکولز تعمیر کرے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے مزید پڑھیں