سری لنکن ٹیم کیساتھ ملک میں ٹیسٹ میچ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ مزید پڑھیں

وکلا کیخلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے، یاسمین راشد

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کے اسپتال میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کیخلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ وکلا کی جانب مزید پڑھیں

جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کیلیے پاکستان کو4.5ملین ڈالرکی امدادیگا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، دسمبر 2019ء سے نومبر 2020ء تک 5 سال تک کے 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل  مزید پڑھیں

لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا زخمی 6سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑگیا

لاڑکانہ:کتوں کے کاٹنے سے انتقال کرجانے والے 6سالہ حسنین کی نمازہ جنازہ ادا کی جارہی ہے لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) حبیب بگھیو گائوں میںکتوں کے کاٹنے سے شدیدزخمی ہونے والا 6سالہ حسنین کراچی کی اسپتال میں انتقال کرگیا ۔ حسنین 27 روزسے این آئی سی ایچ میں زیر علا ج تھا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گائوں حبیب مزید پڑھیں

حیدرآباد: لطیف آبادپولیس کی کارروائی،2منشیات فرو ش گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھانہ اے سیکشن پولیس کی بڑی کارروائی 2منشیات فروش گرفتار، 6کلو چرس برآمد ۔ایس ایچ او اے سیکشن لطیف آباد تھانہ حاکم علی جلبانی کی قیادت میں ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چنگی ناکہ یونٹ نمبر 12 کے قریب چھاپا مارکر 2منشیات فروشوں عبدالجبار ولد سلیمان سکنہ موسیٰ آباد مزید پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر کی بدھ کے روزہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بدھ کی سہ پہر  پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے جس کے باعث مزید پڑھیں

نیب:اینٹی کرپشن کراچی اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران واہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نیب نے اینٹی کرپشن کراچی اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران واہلکاروںکیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کی وکلا کی جانب سے اسپتال پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی آئی سی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ پر حملہ قابل مذمت ہے اور اس دوران اسپتال کے مزید پڑھیں

صرف عوامی طاقت سے اقتدار میں آئینگے‘یوسف رضا گیلانی

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے وہ صرف عوامی طاقت سے ہی اقتدار میں آئے گی، جمہوریت پر شب خون نہیں ماریں گے، آصف زرداری کی ضمانت کسی ڈیل یا ڈھیل کا نتیجہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مزید پڑھیں

آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریں گے،یہ حکومت کا آخری سال ہے،بلاول

اسلام آباد( آن ا لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔ بدھ کو اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سابق صدر مزید پڑھیں