افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، سیاسی حل نکالنا چاہیے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر مزید پڑھیں

عوام کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی مہنگی

اسلام آباد:۔ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک مزید پڑھیں

کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ

پاراچنار: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے سے کی مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ کا 2 روز میں ریچھ کو کراچی چڑیا گھر سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ مزید پڑھیں

ملٹری آپریشن سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا دشمن نہیں ہوں بطور سیاستدان پالیسی پر اس لیے تنقید کرتا ہوں تاکہ کوئی حل نکلے۔  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور پارٹی رہنمئوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنی فیملی فوج میں ہے، فوج سے مزید پڑھیں

پختونخوا عمران خان کا ہے اورعمران خان کا رہے گا،اسد قیصر

پشاور: مرکزی رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج جمہوریت ، قانون کی فتح ہوئی ہے۔ ہم چیف جسٹس پشاور اور پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل کے قیدی کی عدالت سے انوکھی درخواست: عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے سرد موسم اور بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتوں کے لیے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقے خشک اور قدرے سرد موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط، پاکستان رواں ہفتہ معاہدہ کیلیے پُرامید

واشنگٹن:۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ، وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

بدعنوانی کا الزام ثابت: ایف بی آرکے چیف ایڈمن کو برطرف کردیاگیا

اسلام آباد: ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر وزیراعظم نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو مزید پڑھیں