خیبر: ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ، سیلاب کا الرٹ جاری
مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری مزید پڑھیں
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی مزید پڑھیں
لاہور؛ 12 سالہ بچی کو بازار میں ہراساں کرنے والا دکاندار گرفتار
لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے مزید پڑھیں
کراچی؛ بارش کے دوران نالے میں گرکر جاں بحق بچے کی کیا خواہشات تھیں، والدہ کا بیان سامنے آگیا
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے مزید پڑھیں
پاکستان سے غزہ کیلیے روانہ کی گئی 100 ٹن امداد مصر پہنچ گئی
لاہور: غزہ کے لیے پاکستانی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی مزید پڑھیں
FIA نے اپنے نام سے جعلی ایف آئی آرز سے خبردار کردیا
ایف آئی اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ادارے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز سے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی مزید پڑھیں
عالمی بینک کی پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی، پرائمری کلاسز میں طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ مزید پڑھیں
کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود، بارش کی بھی پیشگوئی
کراچی: حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر مزید پڑھیں
رائیونڈ؛ معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا پھل فروش گرفتار
لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں