اسلام آباد،پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی آگئی، جہاں پارٹی اراکین نے اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید اور حالیہ سیاسی صورتحال مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پنکی ہیروئن بنی گھوم رہی تھی،اب انجام کی باری ہے،وزیر داخلہ
کراچی : صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون اور کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس کیس کو محکمہ پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید پڑھیں
پالتوجانور سے کسی انسان کو نقصان پہنچا تو مالک ذمہ دارہوگا: ترمیمی بل منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے ایک اہم ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کی صورت میں اگر کسی شہری کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری جانور کے مالک پر عائد ہوگی۔ سینیٹ سے منظور شدہ بل کے ذریعے جانوروں کی دیکھ مزید پڑھیں
لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کر دیا
لاہور: باٹا پور کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ بسمہ کو اسکے شوہر نذر نے تشدد کرکے قتل کیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کروا دیا اور ملزم نذر کی گرفتاری مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کو گیس گردشی قرضہ ختم کرنے کا پلان پیش ، نئی لیوی عائد کرنے کی تجویز
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا پلان پیش کردیا ہے، جس میں نئی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا ہے، جس پر عالمی مالیاتی ادارے مزید پڑھیں
کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو غیر قانونی فیس فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی گئی
کراچی: محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو اپریل تا جولائی 2026 کی غیر قانونی فیس فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کی جانب سے میٹرک کے طلبہ سے اپریل تا جولائی 2026 کی فیس مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی باکو میں انٹرنیشنل "ورلڈ اربن فورم” میں شرکت
باکو: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے انٹرنیشنل "ورلڈ اربن فورم” میں شرکت کی۔ ورلڈ اربن فورم آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ صدر الہام علیوف اور مزید پڑھیں
بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ (PSDP) کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئندہ برس کے مجوزہ مزید پڑھیں
اسلام آباد: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، غیرقانونی شکارکے الزام میں غیرملکی باشندہ گرفتار
اسلام آباد: مارگلہ پہاڑی سلسلے میں غیرقانونی شکار کے الزام میں ایک غیرملکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد جنگلی حیات انتظامی بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ایک خصوصی ٹیم تعینات کی، جس نے ملزم کو پھندے کے قریب سے رنگے ہاتھوں گرفتار مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ اہداف پر اختلافات برقرار
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور میکرو اکنامک فریم ورک پر اتفاق رائے نہ ہو سکا اور اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان معاشی اشاریوں پر گہری خلیج پائی جاتی ہے جس کے باعث بجٹ مزید پڑھیں